(۱۱۲۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا ضَاعَ لأَحَدِکُمْ مَتَاعٌ أَوْ سُرِقَ لَہُ مَتَاعٌ فَوَجَدَہُ فِی یَدِ رَجُلٍ بِعَیْنِہِ فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ وَیَرْجِعُ الْمُشْتَرِی عَلَی الْبَائِعِ بِالثَّمَنِ ۔ [مسند احمد ۴/۲۲۲، ابن ماجہ ۲۳۳۱]
(١١٢٧٨) حضرت سمرہ بن جندب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی آدمی کا مال ضائع ہوجائے یا چوری ہوجائے اور کسی آدمی کے ہاتھ میں اسے دیکھ لو تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے اور خریدنے والا بیچنے والے کے پیچھے جائے گا اور اپنی قیمت واپس لے گا۔