(۱۱۳۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عُرِضْتُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- یَوْمِ بَدْرٍ وَأَنَا ابْنُ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فَلَمْ یُجِزْنِی فِی الْمُقَاتِلَۃِ وَعُرِضْتُ عَلَیْہِ یَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً فَلَمْ یُجِزْنِی فِی الْمُقَاتِلَۃِ وَعُرِضْتُ عَلَیْہِ یَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَأَجَازَنِی فِی الْمُقَاتِلَۃِ۔
(١١٣٠٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : بدر والے دن مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا۔ میں اس وقت ١٣ سال کا تھا آپ نے مجھے مجاہدین میں شامل نہیں کیا۔ پھر مجھے احد والے دن پیش کیا گیا، اس وقت میں ١٤ سال کا تھا۔ آپ نے مجاہدین میں مجھے شامل نہیں کیا پھر مجھے خندق والے دن پیش کیا گیا، اس وقت میں پندرہ سال کا تھا، آپ نے مجاہدین میں مجھے شامل کرلیا۔