(۱۱۳۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ وَحَدَّثَنِی ابْنُ مَالِکٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَہُ : أَنَّ أَبَاہُ قُتِلَ یَوْمَ أُحُدٍ شَہِیدًا وَعَلَیْہِ دَیْنٌ فَاشْتَدَّ الْغُرَمَائُ فِی حُقُوقِہِمْ قَالَ جَابِرٌ : فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَکَلَّمْتُہُ فَسَأَلَہُمْ أَنْ یَقْبَلُوا ثَمَرَ حَائِطِی وَیُحَلِّلُوا أَبِی فَأَبَوْا فَلَمْ یُعْطِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَائِطِی وَلَمْ یَکْسِرْہُ لَہُمْ وَلَکِنْ قَالَ : سَأَغْدُو عَلَیْکَ ۔ فَغَدَا عَلَیْنَا حِینَ أَصْبَحَ فَطَافَ فِی النَّخْلِ وَدَعَا فِی ثَمَرِہَا بِالْبَرَکَۃِ قَالَ : فَجَدَدْتُہَا فَقَضَیْتُہُمْ حُقُوقَہُمْ وَبَقِیَتْ لَنَا مِنْ ثَمَرِہَا بَقِیَّۃٌ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرْتُہُ بِذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِعُمَرَ وَہُوَ جَالِسٌ : اسْمَعْ یَا عُمَرُ مَا یَقُولُ ۔ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَلاَّ یَکُونَ قَدْ عَلِمْنَا أَنَّکَ لرَسُولُہُ فَوَاللَّہِ إِنَّکَ لَرَسُولُ اللَّہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۶۰۱]
(١١٣٤٧) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد احد کی لڑائی میں شہید ہوگئے اور ان پر قرض تھا۔ قرض خواہوں نے اپنے قرض میں بڑی شدت اختیار کی۔ جابر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے آپ سے اس بارے میں بات کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان (قرض خواہوں ) سے فرمایا کہ وہ میرے باغ کی کھجوریں لے لیں اور بقیہ میرے والد کو معاف کردیں۔ انھوں نے اس سے انکار کر دیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ باغ دیا اور نہ پھل تڑوائے، پھر فرمایا : کل صبح میں تیرے باغ میں آؤں گا۔ صبح کے وقت آپ آئے اور باغ میں چلتے پھرتے رہے اور برکت کی دعا کرتے رہے۔ پھر میں نے پھل توڑا اور قرض خواہوں کا قرض ادا کیا اور میرے پاس پھل بچ بھی گیا۔ پھر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا۔ وہاں حضرت عمر (رض) بھی موجود تھے۔ آپ نے ان سے فرمایا : عمر سن رہے ہو جو جابر کہہ رہا ہے، حضرت عمر (رض) نے جواب دیا : ہم تو پہلے بھی جانتے ہیں کہ آپ اللہ کے سچے رسول ہیں، اللہ کی قسم ! آپ اللہ کے رسول ہیں۔