(۱۱۴۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سُلَیْمَانَ الشَّیْبَانِیِّ قَالَ سَمِعْتُ حَبِیبًا الَّذِی کَانَ یُقَدِّمُ الْخُصُومَ إِلَی شُرَیْحٍ قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ ابْنًا لِشُرَیْحٍ إِلَی شُرَیْحٍ کَفِلَ لَہُ بِرَجُلٍ عَلَیْہِ دَیْنٌ فَحَبَسَہُ شُرَیْحٌ فَلَمَّا کَانَ اللَّیْلُ قَالَ: اذْہَبْ إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بِفِرَاشٍ وَطَعَامٍ وَکَانَ ابْنُہُ یُسَمَّی عَبْدَ اللَّہِ۔ [صحیح]
(١١٤١٨) سلیمان شیبانی فرماتے ہیں : میں نے حبیب سے سنا، وہ جھگڑوں کو شریح کی طرف لے جاتے تھے۔ اس نے کہا : ایک آدمی اپنے بیٹے کو لے کر شریح کے پاس گیا، وہ ایک آدمی کے قرض کا ضامن تھا۔ اسے شریح نے روک لیا۔ جب رات ہوئی تو کہا : جاؤ عبداللہ کے پاس سونے اور کھانے کے لیے اور اس کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا۔