hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11428

.

سنن البيهقي

11428
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُہَاجِرِ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ قَائِدِ السَّائِبِ عَنِ السَّائِبِ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَجَعَلُوا یُثْنُونَ عَلَیَّ وَیَذْکُرُونِی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِہِ ۔ قُلْنَا : صَدَقْتَ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی کُنْتَ شَرِیکِی فَنِعْمَ الشَّرِیکُ کُنْتَ لاَ تُدَارِی وَلاَ تُمَارِی۔ [صحیح]
(١١٤٢٣) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، لوگ میری تعریف اور میرا تذکرہ کر رہے تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اس کو تم سے زیادہ جانتا ہوں۔ میں نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے سچ کہا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے شریک تھے، کتنے ہی اچھے شریک۔ نہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لڑتے تھے اور نہ جھگڑتے تھے۔