hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11445

.

سنن البيهقي

11445
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ : شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مِہْرَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ذَہَبَ الأَغْنِیَائُ بِالأَجْرِ فَقَالَ : أَلَسْتُمْ تُصَلُّونَ وَتَصُومُونَ وَتُجَاہِدُونَ ۔ قَالَ قُلْتُ : بَلَی وَہُمْ یَفْعَلُونَ کَمَا نَفْعَلُ یُصَلُّونَ وَیَصُومُونَ وَیُجَاہِدُونَ وَیَتَصَدَّقُونَ وَلاَ نَتَصَدَّقُ قَالَ : إِنَّ فِیکَ صَدَقَۃٌ کَثِیرَۃٌ إِنَّ فِی فَضْلِ بَیَانِکَ عَنِ الأَرْتَمِ تُعَبِّرُ عَنْہُ حَاجَتَہُ صَدَقَۃٌ وَفِی فَضْلِ سَمْعِکَ عَلَی السَّیِّیئِ السَّمْعِ تُعَبِّرُ عَنْہُ حَاجَتَہُ صَدَقَۃٌ وَفِی فَضْلِ بَصَرِکَ عَلَی الْضَرِیرِ الْبَصَرِ تَہْدِیہِ الطَّرِیقَ صَدَقَۃٌ وَفِی فَضْلِ قُوَّتِکَ عَلَی الضَّعِیفِ تُعِینُہُ صَدَقَۃٌ وَفِی إِمَاطَتِکَ الأَذَی عَنِ الطَّرِیقِ صَدَقَۃٌ وَفِی مُبَاضَعَتِکَ أَہْلَکَ صَدَقَۃٌ ۔ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیَأْتِی أَحَدُنَا شَہْوَتَہُ وَیُؤْجَرُ قَالَ : أَرَأَیْتَہُ لَوْ جَعَلْتَہُ فِی غَیْرِ حِلِّہِ أَکَانَ عَلَیْکَ وِزْرٌ ۔ قَالَ قُلْتْ : نَعَمْ قَالَ : أَفَتَحْتَسِبُونَ بِالشَّرِّ وَلاَ تَحْتَسِبُونَ بِالْخَیْرِ ۔ وَرُوِّینَا ہَذَا مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [بخاری ۸۴۳ ، مسلم ۵۹۵]
(١١٤٤٠) حضرت ابو ذر (رض) فرماتے ہیں : میں نے کہا : یا رسول اللہ ! مالدار لوگ اجر میں بڑھ گئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نماز، روزہ اور جہاد نہیں کرتے ہو ؟ عرض کیا : کیوں نہیں، وہ بھی ایسے ہی کرتے ہیں جس طرح ہم کرتے ہیں۔ وہ نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور جہاد کرتے ہیں اور وہ صدقہ بھی کرتے ہیں۔ ہم صدقہ نہیں کرتے۔ آپ نے فرمایا : تجھ میں بیشمار صدقات ہیں : بیشک تیرا کسی نہ بولنے والے کی طرف سے بول دینا جس سے اس کی حاجت پوری ہو صدقہ ہے اور تیرا کسی ناسننے والے کی طرف سے سن لینا جس سے اس کی کوئی حاجت پوری ہو صدقہ ہے اور کسی نابینے کو راستہ دکھا دینا صدقہ ہے اور تیری طاقت کا کمزور آدمی کی مدد میں لگ جانا صدقہ ہے اور تیرا راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا صدقہ ہے اور تیرا اپنی بیوی سے مباشرت کرنا بھی صدقہ ہے۔ ابو ذر کہتے ہیں : میں نے کہا : یا رسول اللہ ! کیا ہم میں سے کوئی اپنی شہوت کو آئے اور اسے اجر بھی ملے آپ نے فرمایا : تیرا کیا خیال ہے اگر تو اسے غیر محل میں پورا کرے تو تجھے گناہ ہوگا ؟ کہتے ہیں : میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم شر کا خیال کرتے ہو اور بھلائی کا خیال نہیں کرتے۔