hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11484

.

سنن البيهقي

11484
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۴۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ رُفَیْعٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ نَاسٍ مِنْ آلِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ فَقَالُوا : اسْتَعَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ سِلاَحًا فَقَالَ صَفْوَانُ : أَعَارِیَّۃٌ أَمْ غَصْبٌ فَقَالَ : بَلْ عَارِیَّۃٌ ۔ فَأَعَارَہُ مَا بَیْنَ الثَّلاَثِینَ إِلَی أَرْبَعِینَ دِرْعًا قَالَ : فَغَزَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حُنَیْنًا فَلَمَّا ہَزَمَ اللَّہُ الْمُشْرِکِینَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اجْمَعُوا أَدْرَاعَ صَفْوَانَ ۔ فَفَقَدُوا مِنْ دُرُوعِہِ أَدْرُعًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِصَفْوَانَ : إِنْ شِئْتَ غَرِمْنَاہَا لَکَ ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ فِی قَلْبِی الْیَوْمَ مِنَ الإِیمَانِ مَا لَمْ یَکُنْ یَوْمَئِذٍ۔ [ضعیف]
(١١٤٧٩) عطاء بن ابی رباح صفوان بن امیہ کی اولاد سے نقل فرماتے ہیں انھوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفوان بن امیہ سے اسلحہ عاریتاً لیا، صفوان نے کہا : عاریتاً یا زبردستی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عاریتاً ۔ اس نے تیس سے چالیس ذرعیں دیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حنین کی جنگ لڑی۔ جب اللہ نے مشرکوں کو شکست دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صفوان کی ذرعوں کو جمع کرو۔ صحابہ نے چند ذرعیں گم پائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفوان سے کہا : اگر تو چاہے تو ہم تاوان دے دیتے ہیں۔ اس نے کہا : یا رسول اللہ ! جو آج میرے دل میں ہے (ایمان ) وہ اس دن نہ تھا۔