(۱۱۵۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ
(ح) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ عِنْدَ بَعْضِ نِسائِہِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَی أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ مَعَ خَادِمٍ بِقَصْعَۃٍ فِیہَا طَعَامٌ فَضَرَبَتْ بِیَدِہِ فَکَسَرَتِ الْقَصْعَۃَ فَضَمَّہَا وَجَعَلَ فِیہَا الطَّعَامَ وَقَالَ : کُلُوا ۔ وَحَبَسَ الرَّسُولَ وَالْقَصْعَۃَ حَتَّی فَرَغُوا فَدَفَعَ الْقَصْعَۃَ الصَّحِیحَۃَ إِلَی الرَّسُولِ وَحَبَسَ الْمَکْسُورَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [بخاری ۲۴۸۱]
(١١٥٢١) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں میں سے ایکبیوی کے پاس تھے۔ ایک بیوی نے خادم کے ہاتھ ایک کھانے کا پیالہ بھیجا۔ اس بیوی نے (جس کے پاس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے) نے ہاتھ مارا تو پیالہ ٹوٹ گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے جوڑا اور اس میں کھانا ڈالا اور فرمایا : کھاؤ اور خادم کو روک لیا اور پیالہ بھی۔ جب کھانے سے فارغ ہوئے تو خادم کو صحیح پیالہ دے کر بھیجا اور ٹوٹا ہوا رکھ لیا۔