hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11527

.

سنن البيهقي

11527
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۲۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِہِ فَأَرْسَلَتْ إِحْدَی أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ بِصَحْفَۃٍ فِیہَا طَعَامٌ فَضَرَبَتِ الَّتِی فِی بَیْتِہَا یَدَ الْخَادِمِ فَسَقَطَتِ الصَّحْفَۃُ فَانْفَلَقَتْ فَجَمَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَ الْفَلْقَتَیْنِ ثُمَّ جَعَلَ یَجْعَلُ فِیہَا الطَّعَامَ الَّذِی کَانَ فِی الصَّحْفَۃِ وَیَقُولُ: غَارَتْ أُمُّکُمْ۔ وَحَبَسَ الْخَادِمَ حَتَّی أُتِیَ بِصَحْفَۃٍ مِنْ عِنْدِ الَّتِی ہُوَ فِی بَیْتِہَا فَدَفَعَ الصَّحْفَۃَ الصَّحِیحَۃَ إِلَی الَّتِی کُسِرَتْ صَحْفَتُہَا وَأَمْسَکَ الْمَکْسُورَۃَ فِی بَیْتِ الَّتِی کَسَرَتْ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ بِہَذَا اللَّفْظِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ حُمَیْدٍ۔ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الصَّحْفَتَانِ جَمِیعًا کَانَتَا لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فِی بَیْتَیْ زَوْجَتَیْہِ وَلَمْ یَکُنْ ہُنَاکَ تَضْمِینٌ إِلاَّ أَنَّہُ عَاقَبَ الْکَاسِرَۃَ بِتَرْکِ الْمَکْسُورَۃِ فِی بَیْتِہَا وَنَقَلَ الصَّحِیحَۃَ إِلَی بَیْتِ صَاحِبَتِہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔[بخاری ۵۲۲۵]
(١١٥٢٢) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی کے پاس تھے۔ ایک بیوی نے خادم کے ہاتھ ایک کھانے کا پیالہ بھیجا۔ اس بیوی نے خادم پر ہاتھ مارا پیالہ گرگیا اور ٹوٹ گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں ٹکڑوں کو جمع کیا، پھر ان میں کھانا ڈالا اور کہا : تیری ماں ہلاک ہو اور خادم کو روک لیا یہاں تک کہ اس بیوی (جس کے پاس تھے ) کے گھر کا پیالہ لایا گیا اور یہ صحیح پیالہ اس کے گھر بھیجا اور ٹوٹا ہوا اس کے گھر میں رکھ لیاجس نے توڑا تھا۔
بعض اہل علم کہتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو پیالے تھے جو دو بیویوں کے گھر تھے اس میں کوئی ضمانت نہیں ہے ٹوٹا ہوا اس کے گھر رکھ دیا جس نے توڑا تھا اور صحیح اس کے گھر رکھ دیا جس کا ٹوٹا تھا۔