hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11544

.

سنن البيهقي

11544
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَحْیَا أَرْضًا مَیْتَۃً فَہِیَ لَہُ وَلَیْسَ لِعرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ ۔ قَالَ : فَاخْتَصَمَ رَجُلاَنِ مِنْ بَیَاضَۃَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- غَرَسَ أَحَدُہُمَا نَخْلاً فِی أَرْضِ الآخِرِ فَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِصَاحِبِ الأَرْضِ بِأَرْضِہِ وَأَمَرَ صَاحِبَ النَّخْلِ أَنْ یُخْرِجَ نَخْلَہُ مِنْہَا۔قَالَ قَالَ عُرْوَۃُ فَلَقَدْ أَخْبَرَنِی الَّذِی حَدَّثَنِی قَالَ : رَأَیْتُہَا وَإِنَّہُ لَیُضْرَبُ فِی أُصُولِہَا بِالْفُئُوسِ وَإِنَّہُ لَنَخْلٌ عُمٌّ حَتَّی أُخْرِجَتْ۔ [ضعیف]
(١١٥٣٩) عروہ اپنے والدسینقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے بنجر زمین آباد کی وہ اسی کی ہے اور ظالم کا کسی رگ پر حق نہیں ہے۔ فرماتے ہیں : بیاضہ قبیلے کے دو آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جھگڑا لے کر آئے، ان میں سے ایک نے دوسرے کی زمین میں کھجوروں کا باغ لگایا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زمین والے کے لیے زمین کا فیصلہ کیا اور کھجور والے کو حکم دیا کہ اپنی کھجوریں نکال لے۔ عروہ فرماتے ہیں : جس نے مجھے حدیث بیان کی اس نے فرمایا : اس کی جڑیں کلہاڑیوں سے کاٹی گئیں تھیں اور وہ مضبوط کھجوریں تھیں جب نکالی گئیں۔