hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11552

.

سنن البيهقي

11552
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ رَجُلاً بَاعَ جَارِیَۃً لأَبِیہِ وَأَبُوہُ غَائِبٌ فَلَمَّا قَدِمَ أَبَی أَبُوہُ أَنْ یُجِیزَ بَیْعَہُ وَقَدْ وَلَدَتْ مِنَ الْمُشْتَرِی فَاخْتَصَمُوا إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : فَقَضَی لِلرَّجُلِ بِجَارِیَتِہِ وَأَمَرَ الْمُشْتَرِیَ أَنْ یَأْخُذَ بَیْعَہُ بِالْخَلاَصِ فَلَزِمَہُ فَقَالَ أَبُو الْبَائِعِ : مُرْہُ فَلْیُخَلِّ عَنِ ابْنِی۔ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَأَنْتَ فَخَلِّ عَنِ ابْنِہِ۔ [ضعیف]
(١١٥٤٧) حضرت حسن سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنے باپ کی ایک لونڈی بیچ دی اور اس کا باپ موجود نہیں تھا، جب وہ آیا تو اس نے انکار کردیا کہ وہ بیع کو قائم رکھے اور اس کی لونڈی نے خریدنے والے کے پاس بچہ بھی جنم دیا۔ وہ اپنا جھگڑا حضرت عمر (رض) کے پاس لے آئے۔ آپ نے لونڈی والے کے لیے لونڈی کا فیصلہ کیا اور خریدنے والے کو حکم دیا کہ وہ اپنی قیمت واپس لے لے پس اس نے ایسا ہی کیا۔ بیچنے والے کے باپ نے کہا : اسے کہو کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دے۔ حضرت عمر (رض) نے اسے کہا : تو اس کے بیٹے کو چھوڑ دے۔