hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11553

.

سنن البيهقي

11553
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۵۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلٍ وَجَدَ جَارِیَتَہُ فِی یَدِ رَجُلٍ قَدْ وَلَدَتْ مِنْہُ فَأَقَامَ الْبَیِّنَۃَ أَنَّہَا جَارِیَتُہُ وَأَقَامَ الَّذِی فِی یَدِہِ الْجَارِیَۃُ الْبَیِّنَۃَ أَنَّہُ اشْتَرَاہَا فَقَالَ قَالَ عَلِیٌّ : یَأْخُذُ صَاحِبُ الْجَارِیَۃِ جَارِیَتَہُ وَیُؤْخَذُ الْبَائِعُ بِالْخَلاَصِ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : لَیْسَ الْخَلاَصُ بِشَیْئٍ مَنْ بَاعَ مَا َ یَمْلِکُ فَہُوَ لِصَاحِبِہِ وَیَتْبَعُ الْمُشْتَرِی الْبَائِعَ بِمَا أَعْطَاہُ وَلَیْسَ عَلَی الْبَائِعِ أَکْثَرَ مِنْ أَنْ یَرُدَّ مَا أَخَذَ وَلاَ یُؤْخَذُ بِغَیْرِہِ۔ وَرُوِّینَا مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ شَرَطَ الْخَلاَصَ فَہُوَ أَحْمَقُ سَلِّمْ مَا بِعْتَ أَوْ رُدَّ مَا أَخَذْتَ لَیْسَ الْخَلاَصُ بِشَیْئٍ ۔ [صحیح] قَالَ الشَّیْخُ : وَقَوْلُ عَلِیٍّ وَیُؤْخَذُ الْبَائِعُ بِالْخَلاَصِ یُرِیدُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ بِالثَّمَنِ وَقِیمَۃِ الْوَلَدِ فَیَکُونُ مُوَافِقًا لِقَوْلِ مَنْ بَعْدَہُ وَمَا رُوِّینَا فِی الْحَدِیثِ عَنْ سَمُرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
(١١٥٤٨) حضرت عامر شعبی سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی لونڈی کسی دوسرے آدمی کے پاس دیکھی اور اس سے بچہ بھی پیدا ہوچکا تھا۔ اس نے دلیل قائم کی کہ وہ اس کی لونڈی ہے اور جس کے پاس تھی۔ اس نے بھی دلیل پیش کی کہ اس نے اسے خریدا ہے۔ حضرت علی (رض) نے کہا : لونڈی والا اپنی لونڈی لے لے اور بیچنے والے سے قیمت لی جائے گی۔ شعبی کہتے ہیں : قبضہ اس چیز میں نہیں جس کو کسی نے بیچا اور وہ اس کا مالک نہ ہو۔ وہ تو اس کے ساتھی کی ہے اور خریدنے والا بیچنے والے کے پیچھے جائے جو اس نے اسے دیا اور بیچنے والے سے لیا جائے گا جو اس نے دیا تھا۔ زائد نہیں لیا جائے گا اور نہ کوئی اور چیز۔ شریح سے روایت ہے کہ جس نے قبضہ کی شرط لگائی تو وہ احمق ہے۔ جو تو نے بیچا اس پہ قائم رہ یا جو تو نے لیا اسے لوٹا دے۔ قبضہ کوئی چیز نہیں ہے۔
شیخ فرماتے ہیں : حضرت علی (رض) کا یہ کہنا کہ بیچنے والے سے قبضے کے ساتھ لیا جائے گا ان کی مرادقیمت اور بچے کی قیمت ہے، یہ بعد والے قول کے موافق ہے اور اس حدیث کے (بھی موافق ہے ) جو ہم نے سمرہ بن جندب (رض) سے نقل کی ہے۔