(۱۱۶۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ الْعَبْدِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنِی أَبُو حَصِینٍ عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ عَنْ حَکِیمِ بْنِ حِزَامٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَ مَعَہُ بِدِینَارٍ لِیَشْتَرِی لَہُ أُضْحِیَّۃً فَاشْتَرَاہَا بِدِینَارٍ وَبَاعَہَا بِدِینَارَیْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَی أُضْحِیَّۃً بِدِینَارٍ وَجَائَ بِدِینَارٍ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَتَصَدَّقَ بِہِ النَّبِیُّ -ﷺ- وَدَعَا لَہُ أَنْ یُبَارَکْ لَہُ فِی تِجَارَتِہِ۔ وَحَدِیثُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَعَ ابْنَیْہِ قَدْ مَضَی فِی الْبَابِ الأَوَّلِ۔ [ضعیف۔ ابو داؤد ۳۳۸۶]
(١١٦١٨) حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ ایک بکری خرید کر لائے۔ اس نے ایک دینار کی بکری خریدی اور دو دینار میں بیچ دی۔ پھر واپس پلٹا اور ایک دینار کی بکری خریدی اور ایک دینار نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دے دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دینار صدقہ کردیا اور اس کے لیے تجارت میں برکت کی دعا کی۔