hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11641

.

سنن البيهقي

11641
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۶۳۶) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ فَذَکَرَہُ وَزَادَ قَالَ : فَزَادَہُ ذَلِکَ فِیہِ رَغْبَۃً فَقَالَ { إِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُنْکِحَکَ إِحْدَی ابْنَتَیَّ ہَاتَیْنِ عَلَی أَنْ تَأْجُرَنِی ثَمَانِیَ حِجَجٍ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِکَ وَمَا أُرِیدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَیْکَ سَتَجِدُنِی إِنْ شَائَ اللَّہُ مِنَ الصَّالِحِینَ } أَیْ فِی حُسْنِ الصُّحْبَۃِ وَالْوَفَائِ بِمَا قُلْتُ قَالَ مُوسَی {ذَلِکَ بَیْنِی وَبَیْنَکَ أَیُّمَا الأَجَلَیْنِ قَضَیْتُ فَلاَ عُدْوَانَ عَلَیَّ} قَالَ : نَعَمْ قَالَ {اللَّہُ عَلَی مَا نَقُولُ وَکِیلٌ} فَزَوَّجَہُ وَأَقَامَ مَعَہُ یَکْفِیہِ وَیَعْمَلُ لَہُ فِی رِعَایَۃِ غَنَمِہِ۔ [ضعیف]
(١١٦٣٦) ایک روایت میں الفاظ ہیں کہ شعیب نے کہا : میں ارادہ رکھتا ہوں کہ میں تیرا نکاح ان دو بیٹیوں میں سے کسی ایک بیٹی کے ساتھ کر دوں گا، اس شرط پر کہ تو میرے ہاں آٹھ سال نو کری کرے۔ پس اگر تو دس سال پورے کرے گا تو تیری طرف سے ہے اور میں ارادہ نہیں رکھتا کہ تجھ پر سختی کروں۔ اگر اللہ نے چاہا تو تو مجھے صالح لوگوں میں پائے گا۔[القصص : ٢٧] یعنی رہنے کے اعتبار سے اچھا اور جو میں نے کہا ہے اس کو پورا کرنے میں۔ موسیٰ نے کہا : یہ میرے اور تیرے درمیان ہے کہ میں دونوں مدتوں میں سے کسی کو پورا کروں۔ پس میرے اوپر زیادتی نہ ہو۔ [القصص : ٢٨] اس نے کہا : ہاں اللہ تعالیٰ جو ہم نے کہا اس پر وکیل ہے۔ (یوسف ) پس اس (شعیب ) نے اس کے ساتھ بیٹی کی شادی کی اور وہ اس کے ساتھ رہے اور ان کی بکریوں کا کام کرتے رہے۔