(۱۱۶۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی سَالِمُ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ قَائِمٌ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ : إِنَّمَا بَقَاؤُکُمْ فِیمَا سَلَفَ قَبْلَکُمْ مِنَ الأُمَمِ کَمَا بَیْنَ صَلاَۃِ الْعَصْرِ إِلَی غُرُوبِ الشَّمْسِ أُعْطِیَ أَہْلُ التَّوْرَاۃِ التَّوْرَاۃَ فَعَمِلُوا بِہَا حَتَّی انْتَصَفَ النَّہَارُ ثُمَّ عَجَزُوا فَأُعْطُوا قِیرَاطًا قِیرَاطًا وَأُعْطِیَ أَہْلُ الإِنْجِیلِ الإِنْجِیلَ فَعَمِلُوا بِہِ حَتَّی صَلاَۃِ الْعَصْرِ ثُمَّ عَجَزُوا فَأُعْطُوا قِیرَاطًا قِیرَاطًا ثُمَّ أُعْطِیتُمُ الْقُرْآنَ فَعَمِلْتُمْ بِہِ حَتَّی غُرُوبِ الشَّمْسِ فَأُعْطِیتُمْ قِیرَاطَیْنِ قِیرَاطَیْنِ فَقَالَ أَہْلُ التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ : رَبَّنَا ہَؤُلاَئِ أَقَلُّ عَمَلاً وَأَکْثَرُ أَجْرًا فَقَالَ : ہَلْ ظَلَمْتُکُمْ مِنْ أَجْرِکُمْ مِنْ شَیْئٍ قَالُوا : لاَ فَقَالَ : فَضْلِی أُوتِیہِ مَنْ أَشَائُ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَرَوَاہُ أَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِنَحْوٍ مِنْ رِوَایَۃِ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ وَأَبْیَنَ مِنْہُ۔ [بخاری ۷۴۶۷]
(١١٦٤٥) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا : تمہارا زمانہ گزرے ہوئے زمانوں کے مقابلے میں اس طرح ہے جیسے نماز عصر سے نماز مغرب کا وقت ہوتا ہے۔ اہلِ توراۃ کو توراۃ دی گئی، انھوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ دوپہر ہوگئی۔ پھر وہ عاجزآگئے، پس انھیں ایک ایک قیراط دیا گیا اور اہل انجیل کو انجیل دی گئی۔ انھوں نے اس پر عمل کیا یہاں تک کہ عصر کی نماز ہوگئی۔ پھر وہ عاجزآگئے، پس انھیں ایک ایک قیراط دیا گیا، پھر تم کو قرآن دیا گیا پس تم نے سیکھا یہاں تک کہ مغرب ہوگئی پس تم کو دودو قیراط دیے گئے۔ پس اہل توراۃ اور اہل انجیل نے کہا : اے ہمارے رب ! ان کو عمل کم اور بدلہ زیادہ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کہا : کیا میں نے تمہارے اجر میں کوئی کمی ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں، پھر کہا : یہ میرا فضل ہے میں جسے چاہتا ہوں عطا کرتا ہوں۔