(۱۱۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عِیسَی بْنُ حَامِدٍ الرُّخَجِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْوَشَّائُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَمَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَمَرَنَا بِالصَّدَقَۃِ انْطَلَقَ أَحَدُنَا إِلَی السُّوقِ یَتَحَامَلُ فَیُصِیبُ الْمُدَّ وَإِنَّ لِبَعْضِہِمُ مِائَۃَ أَلْفٍ وَمَا أُرَاہُ یَعْنِی إِلاَّ نَفْسَہُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَحْیَی۔وَاحْتَجَّ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ بِحَدِیثِ حَنْظَلَۃَ بْنِ قَیْسٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فِی کِرَائِ الأَرْضِ بِالذَّہَبِ وَالْوَرِقِ وَبِأَنَّ غَیْرَ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَمِلَ بِالإِجَارَۃِ
وَذَکَرَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ : [بخاری ۲۲۷۳]
(١١٦٤٧) حضرت ابو مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ہمیں صدقہ کا حکم دیتے تو ہم میں سے بعض لوگ بازار کی طرف جاتے بوجھ اٹھاتے اور ایک مد (غلہ ) کا حاصل کرتے۔ لیکن آج بعض ایسے ہیں جن کے پاس ایک لاکھ موجود ہیں اور میں اپنے آپ کو ایسا خیال کرتا ہوں۔
حضرت رافع بن خدیج (رض) سے زمین سونے اور چاندی کے عوض کرائے پر دینے کے بارے میں منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اجرت پر کام کیا کرتے تھے۔