(۱۱۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ : الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ أَخْبَرَنَا بُکَیْرُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ بُکَیْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحَمَنِ بْنِ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ : أَنَّہُ زَرَعَ أَرْضًا فَمَرَّ بِہِ النَّبِیُّ -ﷺ- وَہُوَ یَسْقِیہَا فَسَأَلَہُ : لِمَنِ الزَّرْعُ وَلِمَنِ الأَرْضُ؟ ۔ فَقَالَ : زَرْعِی بِبَذْرِی وَعَمَلِی لِی الشَّطْرُ وَلِبَنِی فُلاَنٍ الشَّطْرُ فَقَالَ : أَرْبَیْتُمَا فَرُدَّ الأَرْضَ عَلَی أَہْلِہَا وَخُذْ نَفَقَتَکَ ۔
[ضعیف۔ ابوداؤد ۳۴۰۲]
(١١٧٢٦) حضرت رافع بن خدیج (رض) سے منقول ہے کہ وہ زمین میں کھیتی باڑی کرتے تھے ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاس سے گزرے اور وہ پانی لگا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کس کے لیے زراعت کر رہے ہو اور زمین کس کی ہے ؟ رافع نے جواب دیا : میری زراعت، میرے بیج اور میرے کام کی وجہ سے نصف میرا اور نصف بنی فلاں کا ہے۔ آپ نے کہا : تم نے سودی لین دین کیا ہے۔ تو زمین اس کے مالک پر لوٹا دے اور اپنا خرچ لے لے۔