(۱۱۷۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ عَوْفٍ الأَعْرَابِیِّ قَالَ : قَرَأْتُ کِتَابَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی أَبِی مُوسَی : إِنَّ أَبَا عَبْدَ اللَّہِ سَأَلَنِی أَرْضًا عَلَی شَاطِئِ دِجْلَۃَ تَخْتَلِی فِیہَا خَیْلُہُ فَإِنْ کَانَتْ لَیْسَتْ مِنْ أَرْضِ الْجِزْیَۃِ وَلاَ یَجْرِی إِلَیْہَا مَائُ الْجِزْیَۃِ فَأَعْطِہَا إِیَّاہُ۔ [حسن]
(١١٧٩٤) عوف اعرابی کہتے ہیں : میں نے حضرت عمرکا خط پڑھا جو انھوں نے ابو موسیٰ کو لکھا تھا کہ ابو عبداللہ نے دجلہ کے کنارے والی زمین مانگی ہے، جہاں اس کے گھوڑے چرتے ہیں۔ اگر وہ جزیہ والی زمین نہیں اور نہ ہی اس سے جزیہ کا پانی جاری ہوتا ہے تو وہ زمین بطور جاگیر اس کو دے دو ۔