hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11830

.

سنن البيهقي

11830
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۸۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ قَالَ : جَائَ بِلاَلُ بْنُ الْحَارِثِ الْمُزَنِیُّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَقْطَعَہُ أَرْضًا فَقَطَعَہَا لَہُ طَوِیلَۃً عَرِیضَۃً فَلَمَّا وَلِیَ عُمَرُ قَالَ لَہُ : یَا بِلاَلُ إِنَّکَ اسْتَقْطَعْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَرْضًا َرِیضَۃً طَوِیلَۃً َطَعَہَا لَکَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یَکُنْ یَمْنَعُ شَیْئًا یُسْأَلُہُ وَإِنَّکَ لاَ تُطِیقُ مَا فِی یَدَیْکَ فَقَالَ : أَجَلْ قَالَ : فَانْظُرْ مَا قَوِیتَ عَلَیْہِ مِنْہَا فَأَمْسِکْہُ وَمَا لَمْ تُطِقْ فَادْفَعْہُ إِلَیْنَا نَقْسِمُہُ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ فَقَالَ : لاَ أَفْعَلُ وَاللَّہِ شَیْئٌ أَقْطَعَنِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ عُمَرُ : وَاللَّہِ لَتَفْعَلَنَّ فَأَخَذَ مِنْہُ مَا عَجَزَ عَنْ عِمَارَتِہِ فَقَسَمَہُ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ۔ [ضعیف]
(١١٨٢٥) حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں : بلال بن حارث مزنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زمین بطور جاگیر مانگی۔ آپ نے اسے لمبی چوڑی زمین دے دی۔ جب حضرت عمر (رض) خلیفہ بنے تو آپ نے کہا : اے بلال ! تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لمبی چوڑی زمین حاصل کی تھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سوال کرنے والے کو خالی نہ لوٹاتے تھے اور تو اس کی طاقت نہیں رکھتا جو تیرے پاس ہے۔ بلال نے کہا : ہاں۔ عمر نے کہا : تو اس کو دیکھ جو طاقت رکھتا ہے اتنی رکھ لے اور باقی دے دے۔ ہم مسلمانوں میں تقسیم کردیں بلال نے کہا : میں ایسا نہ کروں گا جو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دی ہے۔ حضرت عمر نے کہا : تجھے ایسا ضرور کرنا پڑے گا، پھر حضرت عمر نے اس سے زمین لے لی اور مسلمانوں میں تقسیم کردی۔