hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11892

.

سنن البيهقي

11892
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۸۸۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَصَابَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَرْضًا بِخَیْبَرَ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنِّی أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالاً قَطُّ أَنْفَسَ عِنْدِی مِنْہُ فَکَیْفَ تَأْمُرُنِی؟ قَالَ: إِنْ شِئْتَ حَبَسْتَ أَصْلَہَا وَتَصَدَّقْتَ بِہَا۔ فَتَصَدَّقَ بِہَا عُمَرُ أَنَّہُ لاَ یُبَاعُ أَصْلُہَا وَلاَ یُورَثُ وَلاَ یُوہَبُ لِلْفُقَرَائِ وَالْقُرْبَی وَالرِّقَابِ وَفِی سَبِیلِ اللَّہِ وَالضَّیْفِ وَابْنِ السَّبِیلِ وَلاَ جُنَاحَ عَلَی مَنْ وَلِیَہَا أَنْ یَأْکُلَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ یُطْعِمَ صَدِیقًا غَیْرَ مُتَمَوِّلٍ فِیہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح]
(١١٨٨٧) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کو خیبر میں زمین ملی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : مجھے خیبر میں ایسی زمین ملی ہے کہ اس جیسی کوئی چیز میرے نزدیک اچھی نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اس بارے کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اگر تو چاہے تو اصل زمین روک لے اور پیداوار صدقہ کردے۔ پس عمر (رض) نے صدقہ کردیا اس شرط پر کہ اسے نہ بیچا جائے گا نہ اس کا کوئی وارث بنے گا اور نہ ہبہ کی جائے گی۔ فقراء کے لیے، رشتہ داروں کے لیے، گردن آزاد کرنے میں، اللہ کے راستے میں، مہمان کے لیے، مسافر کے لیے صدقہ کردیا اور اس کا والی اگر معروف طریقے سے کھالے یا کسی محتاج کو کھلا دے تو اس پر کوئی حرج نہیں ہے۔