(۱۱۹۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَعَلَیْہِمَا قَمِیصَانِ أَحْمَرَانِ یَعْثُرَانِ وَیَقُومَانِ فَلَمَّا رَآہُمَا نَزَلَ فَأَخَذَہُمَا ثُمَّ صَعِدَ فَوقَہُمَا فِی حِجْرِہِ ثُمَّ قَالَ : صَدَقَ اللَّہُ (إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلاَدُکُمْ فِتْنَۃٌ) رَأَیْتُ ہَذَیْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّی أَخَذْتُہُمَا ۔ [حسن۔ احمد ۲۳۳۸۳۔ ابوداود ۱۱۰۹]
(١١٩٢٤) حضرت عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دے رہے تھے، حسن اور حسین (رض) آئے، وہ سرخ قمیصیں پہنے ہوئے تھے، ٹھوکر کھا کر گرتے تھے اور کھڑے ہوجاتے تھے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا۔ آپ (منبر) سے اترے ان دونوں کو پکڑا پھر منبر پر چڑھ گئے اور ان دونوں کو اپنی گود میں لے لیا، پھر کہا : اللہ نے سچ کہا ہے : بیشک تمہارے مال اور اولاد فتنہ ہیں۔[التغابن ١٥] میں نے ان دونوں کو دیکھا تو مجھ سے رہا نہ گیا اس لیے میں نے ان کو پکڑ لیا۔