(۱۱۹۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْفَزَارِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَیْثُ حُوصِرَ أَشْرَفَ عَلَیْہِمْ فَقَالَ : أَنْشُدُکُمُ اللَّہَ وَلاَ أَنْشُدُ إِلاَّ أَصْحَابَ النَّبِیِّ -ﷺ- تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ حَفَرَ بِئْرَ رُومَۃَ فَلَہُ الْجَنَّۃُ ۔ فَحَفَرْتُہَا أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ جَہَّزَ جَیْشَ الْعُسْرَۃِ فَلَہُ الْجَنَّۃُ ۔ فَجَہَّزْتُہُمْ فَصَدَّقُوہُ بِمَا قَالَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ۔ [بخاری ۲۷۷۸]
(١١٩٣٣) ابوعبدالرحمن فرماتے ہیں : جب حضرت عثمان (رض) کا محاصرہ کیا گیا تو حضرت چھت پر چڑھ کر گئے اور کہا : میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں اور صرف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب کو قسم دیتا ہوں۔ تم جانتے ہو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو بئر رومہ خریدے گا، اس کے لیے جنت ہے۔ پس میں نے خریدا۔ کیا تم جانتے نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : جو جیش العرہ (تنگی والا لشکر جنگ تبوک) کو تیار کرے گا اس کے لیے جنت ہے۔ پس میں نے اس کو تیار کیا۔ انھوں نے آپ کی تصدیق کی۔