hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11939

.

سنن البيهقي

11939
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۹۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِی أُنَیْسَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالَ : لَمَّا حُصِرَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأُحِیطَ بِدَارِہِ أَشْرَفَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ عَلَی جَبَلِ حِرَائَ فَقَالَ : اسْکُنْ حِرَائَ فَما عَلَیْکَ إِلاَّ نَبِیٌّ أَوْ صِدِّیقٌ أَوْ شَہِیدٌ ۔ قَالُوا : اللَّہُمَّ نَعَمْ قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِی غَزْوَۃِ الْعُسْرَۃِ : مَنْ یُنْفِقُ نَفَقَۃً مُتَقَبَّلَۃً ۔ وَالنَّاسُ یَوْمَئِذٍ مُعْسِرُونَ مَجْہُودُونَ فَجَہَّزْتُ ثُلُثَ ذَلِکَ الْجَیْشِ مِنْ مَالِی قَالُوا : اللَّہُمَّ نَعَمْ ثُمَّ قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُونَ أَنْ رُومَۃَ لَمْ یَکُنْ یَشْرَبُ مِنْہَا أَحَدٌ إِلاَّ بِثَمَنٍ فَابْتَعْتُہَا بِمَالِی فَجَعَلْتُہَا لِلْغَنِیِّ وَالْفَقِیرِ وَابْنِ السَّبِیلِ قَالُوا اللَّہُمَّ نَعَمْ فِی أَشْیَائَ عَدَّدَہَا۔ [صحیح]
(١١٩٣٤) حضرت ابوعبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں : جب حضرت عثمان بن عفان (رض) کا محاصرہ کیا گیا اور ان کے گھر گھیر لیا گیا تو وہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا : میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حراء پہاڑ پر تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : حرا، ٹھہر جا تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور ایک شہید ہے، انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔
پھر کہا : میں تم کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگِ تبوک میں کہا : کون خرچ کرے گا اور یہ خرچ قبول کیا جائے گا اور لوگ اس دن تنگی میں تھے، میں نے اپنے مال سے لشکر کا ایک تہائی خرچ برداشت کیا۔ انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔ پھر کہا : میں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ جس دن پانی خرید کر پیا جاتا تھا تو میں نے بئر رومہ خرید کر سب کے لیے غنی، فقراء اور مسافر کے لیے وقف کردیا۔ انھوں نے ہاں میں جواب دیا، کتنی چیزیں گنوائیں۔