(۱۱۹۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ کَانَ اسْمُہُ زَاہِرُ بْنُ حَرَامٍ قَالَ : کَانَ یُہْدِی لِلنَّبِیِّ -ﷺ- الْہَدِیَّۃَ مِنَ الْبَادِیَۃِ فَیُجَہِّزُہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِنَّ زَاہِرًا بَادِیَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوہُ ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [صحیح]
(١١٩٤٤) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی آدمی جس کا نام زاہر بن حرام تھا، وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دیہات سے ہدیے لے کر آتا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی جب وہ جاتا تو اس کے لیے کوئی چیز تیار کرتے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زاہر ہمارے دیہاتیوں میں سے ہے اور ہم اس کے شہری ہیں۔