(۱۱۹۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُوالْقَاسِمِ: عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا أَبُو الْجُمَاہِرِ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ بَشِیرٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لَوْ أُہْدِیَ إِلَیَّ کُرَاعٌ لَقَبِلْتُ وَلَو دُعِیتُ إِلَی ذِرَاعٍ لأَجَبْتُ ۔ وَکَانَ یَأْمُرُنَا بِالْہَدِیَّۃِ صِلَۃً بَیْنَ النَّاسِ وَقَالَ : لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ َہَادَوْا مِنْ غَیْرِ جُوعٍ ۔ [صحیح۔ الی قولہ لا جبت، احمد ۱۳۲۰۹۔ ترمذی ۱۳۳۸]
(١١٩٤٥) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر مجھے پائے کا ہدیہ دیا جائے تو میں قبول کروں گا اور اگر مجھے ایک بازو کی دعوت دی جائے تو میں اسے قبول کروں گا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ہدیوں کا حکم دیتے لوگوں کے درمیان صلہ رحمی کرنے کے لیے اور فرمایا : اگر لوگ اسلام لے آئیں تو بغیر بھوک کے بھی ہدیے دیا کریں۔