hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12148

.

سنن البيهقي

12148
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۱۴۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِیعٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ حَتَّی یُعْرِبَ عَنْ نَفْسِہِ ۔ زَادَ فِیہِ غَیْرُہُ : فَأَبَوَاہُ یُہَوِّدَانِہِ وَیُنَصِّرَانِہِ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ فِی رِوَایَۃِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ البَغْدَادِیِّ عَنْہُ قَوْلُ النَّبِیِّ -ﷺ- : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَۃِ الَّتِی فَطَرَ اللَّہُ عَلَیْہَا الْخَلْقَ ۔ فَجَعَلَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَا لَمْ یُفْصِحُوا بِالْقَوْلِ فَیَخْتَارُوا أَحَدَ الْقَوْلَیْنِ الإِیمَانَ أَوِ الْکُفْرَ لاَ حُکْمَ لَہُمْ فِی أَنْفُسِہِمْ إِنَّمَا الْحُکْمُ لَہُمْ بِآبَائِہِمْ فَما کَانَ آبَاؤُہُمْ یَوْمَ یُولَدُونَ فَہُوَ بِحَالِہِ إِمَّا مُؤْمِنٌ فَعَلَی إِیمَانِہِ أَوْ کَافِرٌ فَعَلَی کُفْرِہِ۔ [صحیح۔ احمد ۱۵۷۸۔ الدارمی۲۴۶۳]
(١٢١٤٣) اسود بن سریع سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کو پھیرلیا جائے۔ اسے اس کے والدین یہودی بنالیتے ہیں یا عیسائی۔
امام شافعی (رح) کا قدیم قول یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بنایا کہ جب تک وہ واضح نہ کردی جائے بات کے ساتھ۔ پس وہ اختیار کرلیں دونوں قولوں ایمان اور کفر میں سے کسی کو۔ ان پر کوئی حکم فی نفسہ نہیں ہے، لیکن ان کے لیے ان کے آباء والا حکم ہے۔ جس دن وہ پیدا کیے گئے تھے، پس وہ اسی حال میں ہوں گے۔ اگر وہ مومن تھے تو مومن ہوں گے، اگر وہ کافر تھے تو وہ کفر پر ہوں گے۔