(۱۲۱۴۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَۃَ یُفَسِّرُ حَدِیثَ : کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلی الْفِطْرَۃِ ۔قَالَ : ہَذَا عِنْدَنَا حَیْثُ أَخَذَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَیْہِمُ الْعَہْدَ فِی أَصْلاَبِ آبَائِہِمْ حَیْثُ قَالَ {أَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ قَالُوا بَلَی}
[صحیح۔ ابوداود ۴۷۱۶]
(١٢١٤٤) حجاج بن منہال فرماتے ہیں : میں نے حماد بن سلمہ سے سنا وہ حدیث کی تفسیر فرما رہے تھیکہہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، فرمایا : یہ اس وقت سے ہمارے ہاں ہے۔ جب سے اللہ نے ان کے آباء کی پشتوں سے وعدہ لیا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے کہا : کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔