hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 1218

.

سنن البيهقي

1218
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِیلِ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولاَبِیُّ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ طَرِیفٍ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ فَذَکَرَ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -: إِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ۔ قَالَ : فَاسْتَقَیْنَا وَسَقَیْنَا۔ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ الدُّولاَبِیُّ : طَرِیفٌ ہُوَ أَبُو سُفْیَانَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَلَیْسَ ہُوَ بِالْقَوِیِّ إِلاَّ أَنِّی أَخْرَجْتُہُ شَاہِدًا لِمَا تَقَدَّمَ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ شَرِیکٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ عَنْ جَابِرٍ وَقِیلَ عَنْہُ عَنْ جَابِرٍ أَوْ أَبِی سَعِیدٍ بِالشَّکِّ وَأَبُوسَعِیدٍ کَأَنَّہُ أَصَحُّ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قِصَّۃٌ أُخْرَی فِی مَعْنَاہُ إِنْ کَانَ رَاوِیہَا حَفِظَہَا۔ [صحیح لغیرہٖ]
(١٢١٩) سیدنا ابو سعید خدری (رض) اسی حدیث کے ہم معنی نقل فرماتے ہیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، راوی کہتا ہے : ہمیں پانی کی طلب ہوئی تو ہم نے پانی پیا۔ (ب) ابو جعفر دولابی کہتے ہیں : طریف ابوسفیان ہے۔ (ج) شیخ کہتے ہیں کہ یہ روایت قوی نہیں، لیکن اس کا شاہد پہلے میں نے بیان کردیا ہے۔ (د) ایک قول یہ ہے کہ اس سند کے ساتھ شریک نے سیدنا جابر (رض) سے نقل کیا ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ سیدنا جابر (رض) سے یا ابوسعید (رض) سے، یعنی شک ہے اور سیدنا ابوسعید سے روایت کا منقول ہونا زیادہ صحیح ہے۔