(۱۲۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ خَالِدٍ وَعَاصِمٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَرْحَمُ أُمَّتِی أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّہُمْ فِی دِینِ اللَّہِ عُمَرُ وَأَصْدَقُہُمْ حَیَائً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُہُمْ زَیْدٌ وَأَقْرَؤُہُمْ أُبَیٌّ وَأَعْلَمُہُمْ بِالْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ مُعَاذٌ وَإِنَّ لِکُلِّ أُمَّۃٍ أَمِینًا وَأَمِینُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ ۔وَکَذَلِکَ رَوَاہُ قُطَبْۃُ بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ مَوْصُولاً۔ [صحیح۔ احمد ۱۲۹۳۵۔ ابن ماجہ ۱۵۴۔۱۵۵]
(١٢١٨٦) حضرت انس بن مالک (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ہیں اور حیا میں سب سے سچے عثمان اور سب سے زیادہ فرائض کا علم رکھنے والے زید ہیں اور سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے اُبی ہیں اور حرام اور حلال کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ ہیں اور بیشک ہر امت کے لیے ایک امین ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح (رض) ہیں۔