(۱۲۲۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُدَیْلٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْہَوْزَنِیِّ عَنِ الْمِقْدَامِ الْکِنْدِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِہِ فَمَنْ تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضَیْعَۃً فَإِلَیَّ وَمَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِوَرَثَتِہِ وَأَنَا مَوْلَی مَنْ لاَ مَوْلَی لَہُ أَرِثُ مَالَہُ وَأَفُکُّ عَانَہُ وَالْخَالُ مَوْلَی مَنْ لاَ مَوْلَی لَہُ یَرِثُ مَالَہُ وَیَفُکُّ عَانَہُ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاہُ الزُّبَیْدِیُّ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ عَائِذٍ عَنِ الْمِقْدَامِ وَرَوَاہُ مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ۔ [حسن لغیرہ]
(١٢٢١٠) حضرت مقدم کندی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ہر مومن کے زیادہ قریب ہوں، اس کی اپنی جان سے بھی۔ جو کوئی آدمی قرض چھوڑے یا اولاد چھوڑے، وہ میرے ذمہ ہے اور جو مال چھوڑے وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور میں اس کا والی ہوں، جس کا کوئی والی نہ ہو، میں اس کے مال کا وارث ہوں اور اس کے قیدیوں کو آزاد کراؤں گا اور ماموں اس کا والی ہے جس کا کوئی والی نہ ہو، وہ اس کے مال کا وارث ہوگا اور اس کے قیدیوں کو آزاد کرائے گا۔