hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12224

.

سنن البيهقي

12224
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ یُوسُفَ الزِّمِّیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْد اللَّہِ قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃُ سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ بِابْنَتَیْہَا مِنْ سَعْدٍ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَاتَانِ ابْنَتَا سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ قُتِلَ أَبُوہُمَا مَعَکَ شَہِیدًا یَوْمَ أُحُدٍ وَإِنَّ عَمَّہُمَا أَخَذَ مَالَہُمَا فَسَعَی وَلَمْ یَتْرُکْ لَہُمَا مَالاً وَلاَ تُنْکَحَانِ إِلاَّ وَلَہُمَا مَالٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَقْضِی اللَّہُ فِی ذَلِکَ ۔ فَأَنْزَلَ اللَّہُ الْمِیرَاثَ فَأَرْسَلَ إِلَی عَمِّہِمَا فَدَعَاہُ فَقَالَ : أَعْطِ ابْنَتَیْ سَعْدٍ الثُّلُثَیْنِ وَأَعْطِ أُمَّہُمَا الثُّمُنَ وَلَک مَا بَقِیَ ۔ [ضعیف]
(١٢٢١٩) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ سعد بن ربیع کی بیوی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ جو سعد سے تھیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : اے للہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ دونوں سعد کی بیٹیاں ہیں، ان کا باپ آپ کے ساتھ احد میں شہید کردیا گیا تھا، اور ان کے چچانے ان دونوں کا مال بھی لے لیا ہے اور ان کے لیے کچھ نہیں چھوڑا اور یہ دونوں مال کے بغیر شادی بھی نہیں کرسکتیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ان کے بارے میں فیصلہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ نے آیت المیراث نازل کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے چچا کو بلایا اور کہا : سعد کی دو بیٹیوں کو دو تہائی دو اور ان کی والدہ کو آٹھواں حصہ دو اور باقی تیرے لیے ہے۔