(۱۲۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : إِنَّ الْمَائَ طَہُورٌ کُلَّہُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
وَزَادَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ سَعِیدٍ : سَأَلْنَاہُ عَنِ الْحِیَاضِ تَلَغُ فِیہَا الْکِلاَبُ قَالَ : أُنْزِلَ الْمَائُ طَہُورًا لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۲۹]
(١٢٢٤) (الف) داؤد بن أبی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے سنا کہ تمام پانی پاک ہے، اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(ب) سعید بن مسیب ہی سے منقول ہے کہ ہم نے ان سے ان حوضوں کے متعلق پوچھا جن میں کتے پانی پیتے ہیں۔ انھوں نے کہا : پانی پاک اتارا گیا ہے اور اس کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔