(۱۲۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا مَنْبُوذٌ عَنْ أُمَّہِ قَالَتْ : کُنَّا نُسَافِرُ مَعَ مَیْمُونَۃَ فَتَمُرُّ بِالْغَدِیرِ فِیہِ الْبَعْرُ وَالْجُعْلاَنُ ، فَتَشْرَبُ مِنْہُ أَوْ تَوَضَّأُ بِہِ۔ قَالَ سُفْیَانُ : وَہَذَا لَیْسَ بِشَکٍّ ، إِنَّمَا أَرَادَ تَشْرَبُ إِنْ أَرَادَتْ أَوْ تَوَضَّأُ إِنْ أَرَادَتْ۔
[ضعیف۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱۵۱۰]
(١٢٢٣) منبوذ اپنے والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم میمونہ (رض) کے ساتھ سفر کر رہے تھے ۔ وہ کنویں کے پاس سے گزریں، اس میں اونٹ کا گوبر اور کیڑے تھے تو انھوں اس سے پیا اور وضو کیا۔ سفیان کہتے ہیں : اس میں شک نہیں ہے انھوں نے پینے کا ارادہ کیا تو پیا اور جب وضو کا ارادہ کیا تو وضو کیا۔