hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12240

.

سنن البيهقي

12240
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۳۵) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا لَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْبَائِعِ إِلاَّ أَنْ یَشْتَرِطَہُ الْمُبْتَاعُ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَلَمَّا کَانَ بَیِّنًا فِی سُنَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ الْعَبْدَ لاَ یَمْلِکُ مَالاً وَأَنَّ مَا یَمْلِکُ الْعَبْدُ فَإِنَّمَا یَمْلِکُہُ لِسَیِّدِہِ وَلَمْ یَکُنِ السَّیِّدُ بِأَبِی الْمَیِّتِ وَلاَ وَارِثٍ سُمِّیَتْ لَہُ فَرِیضَۃٌ فَکُنَّا لَوْ أَعْطَیْنَا الْعَبْدَ بِأَنَّہُ أَبٌ إِنَّمَا أَعْطَیْنَا السَّیِّدَ الَّذِی لاَ فَرِیضَۃَ لَہُ فَوَرَّثْنَا غَیْرَ مَنْ وَرَّثَ اللَّہُ فَلَمْ نُوَرِّثْ عَبْدًا لِمَا وَصَفْتُ وَلاَ أَحَدًا لَمْ تَجْتَمِعُ فِیہِ الْحُرِّیَّۃُ وَالإِسْلاَمُ وَالْبَرَائَ ۃُ مِنَ الْقَتْلِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَبِہِ قَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ۔ [صحیح۔ اللام للشافعی ۴/ ۷۷]
(١٢٢٣٥) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو غلام کو بیچے اور اس کے پاس مال ہو تو اس کا مال بیچنے والے کا ہے، مگر یہ کہ خریدنے والا کوئی شرط لگائے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہے کہ غلام مال کا مالک نہیں ہوتا، جس چیز کا مالک غلام ہے حقیقت میں اس کا مالک سردار ہے۔ حالانکہ سردار میت کا باپ نہیں ہوتا اور نہ ایسا وارث ہے کہ اس کا حصہ مقرر ہو، ہم اگر غلام کو دیں کیونکہ وہ باپ ہے تو ہم سردار کو دیں گے جس کا مقرر حصہ نہیں ہے، ہم نے ایسے شخص کو وارث بنادیا جسے اللہ نے وارث نہیں بنایا۔ اس وجہ سے ہم غلام کو وارث نہیں بنائیں گے، اور نہ کسی ایسے شخص کو جس میں آزادی اور اسلام جمع نہ ہوں اور نہ اس شخص کو جو قتل سے بری نہ ہو۔