hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12259

.

سنن البيهقي

12259
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ أُمَّ کُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِیٍّ وَابْنَہَا زَیْدًا وَقَعَا فِی یَوْمٍ وَاحِدٍ وَالْتَقَتِ الصَّائِحَتَانِ فَلَمْ یُدْرَ أَیُّہُمَا ہَلَکَ قَبْلُ فَلَمْ تَرِثْہُ وَلَمْ یَرِثْہَا وَإِنَّ أَہْلَ صِفِّینَ لَمْ یَتَوَارَثُوا وَإِنَّ أَہْلَ الْحَرَّۃِ لَمْ یَتَوَارَثُوا۔ [ضعیف]
(١٢٢٥٤) حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ام کلثوم بنت علی اور اس کے بیٹے زید دونوں کو ایک ہی دن تکلیف پہنچی۔ پس علم نہ ہوسکا کہ پہلے کون ہلاک ہوا، نہ ام کلثوم کی ان کی وارث بنی اور نہ زید ام کلثوم کے وارث بنے اور اہل صفین ایک دوسرے کے وارث نہ بنائے گئے اور اہل حرۃ ایک دوسرے کے وارث نہ بنائے گئے۔