(۱۲۲۹۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ: أَنَّ رَجُلاً سَأَل ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ تَرَکَ أُمَّہَ وَأَخَوَیْہِ فَقَالَ: انْطَلِقْ إِلَی زَیْدٍ فَسَلْہُ ثُمَّ ارْجِعْ إِلَیَّ فَأَخْبِرْنِی مَا یَقُولُ زَیْدٌ فَأَتَی زَیْدًا فَقَالَ: حُجِبَتِ الأُمُّ عَنِ الثُّلُثِ لَہَا سُدُسُہَا۔[صحیح]
(١٢٢٩٦) انس بن سیرین سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر (رض) سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی ماں اور دو بھائی چھوڑ گیا تو انھوں نے کہا : زید کے پاس جاؤ اور اس سے سوال کرو، پھر مجھے بھی خبر دینا کہ زید کیا کہتے ہیں، وہ زید کے پاس گئے، انھوں نے کہا : ماں ثلث سے روک دی گئی ہے اس کے لیے سدس ہے۔