(۱۲۲۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا شَبَابَۃُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إَنَّ الأَخْوَیْنِ لاَ یَرُدَّانِ الأُمَّ عَنِ الثُّلُثِ قَالَ اللَّہُ { إِنْ کَانَ لَہُ إِخْوَۃٌ } فَالأَخْوَانِ بِلِسَانِ قَوْمِکَ لَیْسَا بِإِخْوَۃٍ فَقَالَ عُثْمَانُ : لاَ أَسْتَطِیعُ أَنْ أَرُدَّ مَا کَانَ قَبْلِی وَمَضَی فِی الأَمْصَارِ وَتَوَارَثَ بِہِ النَّاسُ۔وَرُوِیَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی أَبَوَیْنِ وَإِخْوَۃٍ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّمَا حَجَبَ الإِخْوَۃُ الأُمَّ مِنَ الثُّلُثِ لِیَکُونَ السُّدُسَ لَہُمْ وَہُوَ بِخِلاَفِ قَوْلِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَغَیْرِہِ ۔ [ضعیف]
(١٢٢٩٧) حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت عثمان بن عفان (رض) کے پاس گئے کہ دو بھائی ماں کو ثلث سے دور نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : { إِنْ کَانَ لَہُ إِخْوَۃٌ } پس دو بھائی (اخوان) تیری قوم کی زبان میں اخوہ نہیں ہیں تو حضرت عثمان (رض) نے کہا : میں طاقت نہیں رکھتا کہ میں رد کروں جو مجھ سے پہلے تھا اور گزر چکا اور لوگ اس کے وارث بن چکے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے کہ والدین اور بھائیوں میں یہ ہے کہ وہ (بھائی) ماں کو ثلث سے روک دیتے ہیں اور اس کے لیے سدس ہے اور زید بن ثابت کے قول کے خلاف تھے۔