hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12316

.

سنن البيهقي

12316
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۳۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی جِئْنَا امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ فِی الأَسْوَافِ وَہِیَ جَدَّۃُ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ : فَجَائَ تِ الْمَرْأَۃُ بِابْنَتَیْنِ لَہَا فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَاتَانِ ابْنَتَا ثَابِتِ بْنِ قَیْسٍ بْنِ شَمَّاسٍ قُتِلَ مَعَکَ یَوْمَ أُحُدٍ وَقَدِ اسْتَفَائَ عَمُّہُمَا مَالَہُمَا وَمِیرَاثَہُمَا کُلَّہُ فَلَمْ یَدَعْ مَالاً إِلاَّ أَخَذَہُ فَمَا تَرَی یَا رَسُولَ اللَّہِ فَوَاللَّہِ لاَ تُنْکَحَانِ أَبَدًا إِلاَّ وَلَہُمَا مَالٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : یَقْضِی اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِی ذَلِکَ۔ وَنَزَلَتْ سُورَۃُ النِّسَائِ { یُوصِیکُمُ اللَّہُ فِی أَوْلاَدِکُمْ } الآیَۃَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ادْعُ لِی الْمَرْأَۃَ وَصَاحِبَہَا ۔ فَقَالَ لِعَمِّہِمَا : أَعْطِہِمَا الثُّلُثَیْنِ وَأَعْطِ أُمَّہُمَا الثُّمُنَ وَمَا بَقِیَ فَلَکَ ۔ (غ) قَوْلُہُ : اسْتَفَائَ مَالَہُمَا ۔ مَعْنَاہُ اسْتَرَدَّ وَاسْتَرْجَعَ حَقَّہُمَا مِنَ الْمِیرَاثِ وَأَصْلُہُ مِنَ الْفَیْئِ وَہُوَ الرُّجُوعُ۔ (ج) قَوْلُہُ ثَابِتُ بْنُ قَیْسٍ خَطَأٌ إِنَّمَا ہُوَ سَعْدُ بْنُ الرَّبِیعِ۔ [ضعیف]
(١٢٣١١) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ ہم اسواف میں انصار کی ایک عورت کے پاس آئے۔ وہ خارجہ بن زید کی دادی تھی۔ راوی نے حدیث بیان کی اور کہا : ایک عورت دو بیٹیوں کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ دونوں بیٹیاں ثابت بن قیس کی ہیں، وہ آپ کے ساتھ احد میں شہید کردیے گئے تھے اور ان کے چچا نے ان کا مال لے لیا ہے اور ان کی ساری وراثت بھی لے لی ہے۔ ان کے لیے کچھ نہیں چھوڑا۔ پس آپ کا خیال کیا ہے اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم ! وہ مال کے بغیر کبھی نکاح بھی نہیں کر پائیں گی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس بارے میں فیصلہ کریں گے تو سورة النساء کی آیت نازل ہوئی : { یُوصِیکُمُ اللَّہُ فِی أَوْلاَدِکُمْ } رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس عورت اور اس کے ساتھ والے (چچا) کو بلاؤ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے چچا سے کہا : ان کو دو تہائی دے دو اور ان کی ماں کو آٹھواں حصہ دے دو اور جو باقی بچے گا وہ تیرا ہے۔
قَوْلُہُ : اسْتَفَائَ مَالَہُمَا کا معنی ہے کہ وہ ان کی وراثت کے حق کی طرف لوٹا ہے۔