(۱۲۳۲۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی خُطْبَتِہِ: أَلاَ إِنَّ ہَذِہِ الآیَۃَ الَّتِی فِی أَوَّلِ سُورَۃِ النِّسَائِ فِی شَأَنِ الْفَرَائِضِ أَنْزَلَہَا ِی الْوَلَدِ وَالْوَالِدِ وَالآیَۃَ الثَّانِیَۃَ مِنْ سُورَۃِ النِّسَائِ أَنْزَلَہَا اللَّہُ فِی الزَّوْجِ وَالزَّوْجَۃِ وَالإِخْوَۃِ مِنَ الأُمِّ وَالآیَۃَ الَّتِی خَتَمَ بِہَا سُورَۃَ النِّسَائِ أَنْزَلَہَا اللَّہُ فِی الإِخْوَۃِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ۔ [ضعیف]
(١٢٣٢٣) سعید بن قتادہ نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے اپنے خطبہ میں کہا : خبردار ! یہ آیت جو سورة النساء کے شروع میں ہے وہ فرائض کے بارے میں ہے۔ اس کو اولاد اور والدین کے بارے میں نازل کیا اور دوسری آیت جو سورة النساء میں ہے اسے اللہ تعالیٰ نے خاوند اور بیوی کے بارے نازل کیا اور اخیافی بھائی کے لیے اور جو آیت سورة النساء کے آخر میں ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی بھائی کے بارے میں نازل کیا۔