(۱۲۳۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ قَالَ سَمِعْتُ الأَسْوَدَ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ: قَضَی فِینَا مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ فِی رَجُلٍ تَرَکَ ابْنَتَہُ وَأُخْتَہُ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَأَعْطَی الأُخْتَ النِّصْفَ۔
قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ شُعْبَۃَ وَأَخْبَرَنِی الأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ یُحَدِّثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : قَضَی فِینَا مُعَاذٌ بِالْیَمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جِیئَ فِی رَجُلٍ تَرَکَ ابْنَتَہُ وَأُخْتَہُ فَأَعْطَی الاِبْنَۃَ النِّصْفَ وَالأُخْتَ النِّصْفَ۔ کَذَا رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ وَرِوَایَۃُ غُنْدَرٍ أَصَحُّ وَقَد أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ شَیْبَانَ عَنْ أَشْعَثَ مَوْقُوفًا۔ [صحیح]
(١٢٣٣١) اشعث بن ابی الشعثاء فرماتے ہیں : میں نے اسود بن یزید سے سنا وہ کہتے تھے کہ معاذ (رض) نے یمن میں ہمارے درمیان ایسے آدمی کا فیصلہ کیا جس نے بیٹی اور بہن چھوڑی تھی کہ بیٹی کے لیے نصف ہے اور بہن کو بھی نصف دیا۔
امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں : اسود بن یزید نے یمن میں ہمارے درمیان فیصلہ کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا جس نے بیٹی اور بہن چھوڑی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹی کو نصف دیا اور بہن کو بھی نصف دیا۔