hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12447

.

سنن البيهقي

12447
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۴۴۲) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یُشْرِکُ الْجَدَّ مَعَ الإِخْوَۃِ إِلَی الثُّلُثِ فَإِنْ کَانَ الثُّلُثُ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ الثُّلُثَ وَیُعْطِی کُلَّ صَاحِبِ فَرِیضَۃٍ فَرِیضَتَہُ وَلاَ یُوَرِّثُ أَخًا لأُمٍّ وَلاَ أُخْتًا لأُمٍّ مَعَ الْجَدِّ وَلاَ یُقَاسِمُ بِأَخٍ لأَبٍ أَخًا لأَبٍ وَأُمٍّ وَلاَ یُوَرِّثُ ابْنَ أَخٍ مَعَ الْجَدِّ وَإِذَا کَانَتْ أُخْتٌ لأَبٍ وَأُمٍّ وَأَخٍ لأَبٍ وَجَدٌّ أَعْطَی الأُخْتَ لِلأَبِ وَالأُمِّ النِّصْفَ وَأَعْطَی الْجَدَّ النِّصْفَ وَلاَ یُعْطِی الأَخَ شَیْئًا وَإِذَا کَانَ لَہُ إِخْوَۃٌ وَأَخَوَاتٌ وَجَدٌّ وَمَنْ لَہُ مَعَہُمْ فَرِیضَۃٌ أَعْطَی کُلَّ صَاحِبِ فَرِیضَۃٍ فَرِیضَتَہُ فَإِنْ کَانَ ثُلُثُ مَا یَبْقَی خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ ثُلُثَ مَا بَقِیَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ قَاسِمَ وَإِنْ کَانَ سُدُسُ جَمِیعِ الْمَالِ خَیْرًا لَہُ مِنَ الْمُقَاسَمَۃِ أَعْطَاہُ السُّدُسَ وَإِنْ کَانَتِ الْمُقَاسَمَۃُ خَیْرًا لَہُ مِنْ سُدُسٍ جَمِیعِ الْمَالِ قَاسَمَ۔ [صحیح]
(١٢٤٤٢) ابراہیم سے روایت ہے کہ عبداللہ دادے کو بھائیوں کے ساتھ ثلث تک شریک کرتے تھے ۔ اگر اس کے لیے ثلث بہتر ہوتا تو اس کو ثلث دے دیتے اور ہر حصہ دار کو اس کا حصہ دے دیتے تھے اور اخیافی بھائی بہن کو دادے کے ساتھ وارث نہ بناتے تھے اور نہ علاتی بھائی کے لیے حقیقی بھائی کے ساتھ تقسیم کرتے اور بھتیجے وارث نہ بناتے تھے دادے کے ساتھ اور جب حقیقی بہن، علاتی بھائی اور دادا ہوتا تو حقیقی بہن کو نصف اور دادے کو نصف دیتے اور بھائی کو کچھ نہ دیتے تھے اور جب بھائی، بہن اور دادا ہوتے تو ہر حصہ دار کو اس کا حصہ دیتے اور اگر باقی ماندہ ثلث ہوتا اور اس کے لیے تقسیم سے بہتر ہوتا تو اس کو باقی ماندہ کا ثلث دے دیتے تھے اور اگر اس کے لیے تقسیم بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے۔ اگر مکمل مال سے سدس تقسیم سے بہتر ہوتا تو اس کو سدس دیتے تھے۔ اگر اس کے لیے سدس سے تقسیم بہتر ہوتی تو تقسیم کردیتے تھے۔