(۱۲۴۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ أَصْحَابِ إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ وَعَن إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ فِی قَوْلِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلاِبْنَۃِ النِّصْفُ وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِیَ وَکَذَا قَالَ فِی ابْنَۃٍ وَأُخْتَیْنِ وَجَدٍّ وَفِی ابْنَۃٍ وَأَخَوَاتٍ وَجَدٍّ۔ [صحیح]
(١٢٤٤٣) ابراہیم اور شعبی سے منقول ہے کہ بیٹی، بہن اور دادے کے بارے میں حضرت علی (رض) کے قول کے مطابق بیٹی کے لیے نصف، دادے کے لیے سدس اور بہن کے لیے باقی ماندہ ہے اور اسی طرح کہا بیٹی دو بہنوں اور دادے کے بارے میں اور بیٹی، زیادہ بہنیں اور دادے کے بارے میں۔