hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12536

.

سنن البيهقي

12536
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۵۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَالأَقْرَبُونَ} فِی الَّذِینِ کَانُوا یَتَبَنَّوْنَ رِجَالاً غَیْرَ أَبْنَائِہِمْ وَیُوَرِّثُونَہُمْ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہِمْ أَنْ یَجْعَلَ لَہُمْ نَصِیبًا فِی الْوَصِیَّۃِ وَرَدَّ اللَّہُ الْمِیرَاثَ فِی الْمَوَالِی وَفِی الرَّحِمِ وَالْعَصَبَۃِ وَأَبَی أَنْ یَجْعَلَ لِلْمُدَّعَیْنَ مِیرَاثًا مِمَّنِ ادَّعَاہُمْ وَتَبَنَّاہُمْ وَلَکِنْ جَعَلَ لَہُمْ نَصِیبًا فِی الْوَصِیَّۃِ فَکَانَ مَا تَعَاقَدُوا عَلَیْہِ فِی الْمِیرَاثِ الَّذِی رَدَّ اللَّہُ عَلَیْنَا فِیہِ أَمْرَہُمْ۔ [حسن]
(١٢٥٣١) سعید بن مسیب فرماتے ہیں : یہ آیت { وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِیَ مِمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَالأَقْرَبُونَ } ان لوگوں کے بارے نازل ہوئی جو اپنے بیٹوں کے علاوہ دوسروں کو منہ بولا بیٹا بنا لیتے تھے اور ان کو وارث بھی بناتے تھے، اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی اور حکم دیا کہ ان کے لیے وصیت کے ذریعہ منتخب کرلو اور اللہ تعالیٰ نے میراث کو غلاموں میں لوٹا دیا، رشتہ داروں میں اور عصبہ میں لوٹا دیا اور اس سے انکار کردیا کہ منہ بولے بیٹوں یا جو اپنے آپ کو منسوب کرلیں ان کے لیے وراثت مقرر کی جائے لیکن ان کے لیے وصیت میں حصہ رکھ دیا اور میراث میں وہ جو شرطیں لگاتے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کردیا۔