hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12574

.

سنن البيهقي

12574
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۵۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی مُوسَی بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ ہَاشِمِ بْنِ ہَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَرِضْتُ فَعَادَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ ادْعُ اللَّہَ أَنْ لاَ یَرُدَّنِی عَلَی عَقِبِی قَالَ : لَعَلَّ اللَّہَ أَنْ یَرْفَعُکَ فَیَنْفَعَ بِکَ نَاسًا ۔ فَقُلْتُ أُرِیدُ أَنْ أُوصِیَ وَإِنَّمَا لِی ابْنَۃٌ أَفَأُوصِی بِالنِّصْفِ؟ قَالَ : النِّصْفُ کَثِیرٌ ۔ قَالَ قُلْتُ : فَالثُّلُثِ؟ قَالَ : الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ کَثِیرٌ أَوْ کَبِیرٌ ۔ قَالَ فَأَوْصَی بِالثُّلُثِ فَجَازَ ذَلِکَ لَہُمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِیمِ عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ عَدِیٍّ وَقَالَ : فَأَوْصَی النَّاسُ بِالثُّلُثِ فَأَجَازَ ذَلِکَ لَہُمْ۔ [صحیح]
(١٢٥٦٩) عامر بن سعد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری عیادت کی۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دعا کریں، اللہ مجھے واپس نہ لوٹائے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تجھے بلند کرے گا اور لوگ تجھ سے نفع اٹھائیں گے۔ میں نے کہا : میں وصیت کا ارادہ رکھتا ہوں اور میری صرف ایک بیٹی ہے، کیا نصف کی وصیت کر دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نصف زیادہ ہے۔ میں نے کہا : ثلث کی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ثلث ٹھیک اور ثلث بھی زیادہ ہے پس میں نے ثلث کی وصیت کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اجازت دے دی۔