(۱۲۶۰۴) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ یَعْنِی ابْنَ أَبِی سُلَیْمَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ : إِنَّہُ أُرْسِلَ إِلَیَّ بِدَرَاہِمَ أَجْعَلُہَا فِی سَبِیلِ اللَّہِ وَإِنَّ مِنَ الْحَاجِّ مِنْ بَیْنِ مُنْقَطِعٍ بِہِ وَبَیْنَ مَنْ قَدْ ذَہَبَتْ نَفَقَتُہُ أَفَأَجْعَلُہَا فِیہِمْ؟ قَالَ : نَعَمِ اجْعَلْہَا فِیہِمْ فَإِنَّہُ سَبِیلُ اللَّہِ قَالَ قُلْتُ : إِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ صَاحِبِی إِنَّمَا أَرَادَ الْمُجَاہِدِینَ قَالَ : اجْعَلْہَا فِیہِمْ فَإِنَّہُمْ َبِیلُ اللَّہِ قَالَ قُلْتُ : إِنِّی أَخَافُ اللَّہَ أَنْ أُخَالِفَ مَا أُمِرْتُ بِہِ قَالَ فَغَضِبَ وَقَالَ : وَیْحَکَ أَوَلَیْسَ بِسَبِیلِ اللَّہِ۔ ہَذَا مَذْہَبٌ لاِبْنِ عُمَرَ۔
وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ : أَنَّہَا تُخْرَجُ فِی الْغَزْوِ۔ [صحیح]
(١٢٦٠٤) انس بن سیرین فرماتے ہیں : میں نے ابن عمر (رض) سے کہا : میری طرف کچھ درہم بھیجے گئے ہیں کہ ان کو اللہ کے راستے میں وقف کروں۔ اور بیشک حاجیوں کا خرچہ ختم ہونے والا ہے، کیا ان میں تقسیم کر دوں ؟ ابن عمر (رض) نے کہا : ہاں۔ ان میں تقسیم کر دو ، وہ بھی اللہ کا راستہ ہی ہے۔ میں نے کہا : مجھے ڈر ہے کہ میرا دوست یہ ارادہ نہ رکھتا ہو کہ مجاہدوں میں تقسیم ہو۔ ابن عمر (رض) نے کہا : حاجیوں میں تقسیم کر دو ، وہ بھی فی سبیل اللہ ہی ہے۔ میں نے کہا : مجھے ڈر ہے کہ میں اس کا مخالف نہ بن جاؤں جس کا مجھے حکم دیا گیا ہے۔ وہ غصہ میں آگئے اور کہا : تیرے لیے ہلاکت ہے، کیا وہ اللہ کے راستے میں نہیں ہیں ؟ یہ ابن عمر (رض) کا مذہب تھا۔