hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12642

.

سنن البيهقي

12642
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۶۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسُ الأَصَمُّ َخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّہْمِیَّ أَوْصَی أَنْ یُعْتَقَ عَنْہُ مِائَۃُ رَقَبَۃٍ فَأَعْتَقَ ابْنُہُ ہِشَامٌ خَمْسِینَ رَقَبَۃً وَأَرَادَ ابْنُہُ عَمْرٌو أَنْ یُعْتِقَ عَنْہُ الْخَمْسِینَ الْبَاقِیَۃَ قَالَ حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی أَوْصَی أَنْ یُعْتَقَ عَنْہُ مِائَۃُ رَقَبَۃٍ وَإِنَّ ہِشَامًا أَعْتَقَ عَنْہُ خَمْسِینَ وَبَقِیَتْ عَلَیْہِ خَمْسُونَ أَفَأُعْتِقُ عَنْہُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّہُ لَوْ کَانَ مُسْلِمًا فَأَعْتَقْتُمْ أَوْ تَصَدَّقْتُمْ عَنْہُ أَوْ حَجَجْتُمْ عَنْہُ بَلَغَہُ ذَلِکَ۔ [حسن۔ احمد ۲/ ۱۸۱]
(١٢٦٣٧) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ عاص بن وائل نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں، پس اس کے بیٹے ہشام نے پچاس غلام آزاد کیے اور دوسرے بیٹے عمرو نے بھی باقی پچاس غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا اور کہا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرلوں، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے باپ نے وصیت کی تھی کہ اس کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں اور ہشام نے پچاس آزاد کردیے ہیں اور باقی پچاس رہ گئے ہیں، کیا میں اس کی طرف سے آزاد کر دوں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ مسلم تھا تو تم اس کی طرف سے غلام آزاد کرو یا صدقہ کرو یا حج کرو اسے یہ پہنچ جائے گا۔