(۱۲۶۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ َخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ أُمِّہِ : أَنَّہَا أَرَادَتْ أَنْ تُوصِیَ ثُمَّ أَخَّرَتْ ذَلِکَ إِلَی أَنْ تُصْبِحَ فَہَلَکَتْ وَقَدْ کَانَتْ ہَمَّتَ بِعِتْقٍ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : أَیَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ إِنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ أُمِّی ہَلَکَتْ فَہَلْ یَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : نَعَمْ أَعْتِقْ عَنْہَا ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ [ضعیف]
(١٢٦٣٨) عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں، اس نے وصیت کا ارادہ کیا۔ پھر صبح تک مؤخر کردیا۔ پس وہ فوت ہوگئیں اور اس نے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تھا، عبدالرحمن نے قاسم بن محمد سے کہا : اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو اسے نفع ہوگا ؟ قاسم نے کہا : سعد بن عبادہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : میری ماں فوت ہوگئی، اگر اس کی طرف سے غلام آزاد کروں تو اس کو نفع ہوگا ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو ۔