hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 12684

.

سنن البيهقي

12684
Sunan Al Bayhaqi
(۱۲۶۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِمْلاَئً َخْبَرَنَا الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ َخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَۃَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : لَمَّا حَضَرَ قِتَالُ أُحُدٍ دَعَانِی أَبِی مِنَ اللَّیْلِ فَقَالَ : إِنِّی لاَ أُرَانِی إِلاَّ مَقْتُولاً فِی أَوَّلِ مَنْ یُقْتَلَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَإِنِّی وَاللَّہِ مَا أَدَعُ أَحَدًا بَعْدِی أَعَزَّ عَلَیَّ مِنْکَ بَعْدَ نَفْسِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَإِنَّ عَلَیَّ دَیْنًا فَاقْضِ عَنِّی دَیْنِی وَاسْتَوْصِ بِأَخَوَاتِکَ خَیْرًا قَالَ فَأَصْبَحْنَا فَکَانَ أَوَّلَ قَتِیلٍ فَدَفَنْتُہُ مَعَ آخَرَ فِی قَبْرٍ فَلَمْ تَطُبْ نَفْسِی أَنْ أَتْرُکَہُ مَعَ آخَرَ فِی قَبْرٍ فَاسْتَخْرَجْتُہُ بَعْدَ سِتَّۃِ أَشْہُرٍ فَإِذَا ہُوَ کَیَوْمِ وَضَعْتُہُ غَیْرَ أُذُنِہِ۔ [صحیح۔ حاکم ۴۹۱۳]
(١٢٦٧٩) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : جب احد کا وقت آیا تو رات کو مجھے میرے والدنے بلایا اور کہا : میرا خیال ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے پہلا ہوں، جو احد میں شہید ہوں گا اور اللہ کی قسم ! میں اپنے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ تیرے سوا کسی کو اپنے نزدیک زیادہ عزت والا نہیں چھوڑوں گا اور مجھ پر قرض ہے میری طرف سے قرض دے دینا اور اپنی بہنوں کو بہتر نصیحت کرنا۔ صبح ہوئی تو وہ پہلے شہید تھے۔ میں نے ان کو ایک دوسرے آدمی کے ساتھ قبر میں دفن کیا، مجھے اچھا نہ لگا کہ قبر میں کسی دوسرے کے ساتھ رکھوں ، پھر میں نے چھ ماہ بعد ان کو نکالا، وہ اسی طرح تھے جس طرح اس دن تھے۔ جس دن قبر میں رکھا تھا، سوائے ایک کان کے ۔