(۱۲۶۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ َخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ : کَانَتْ وَصِیَّۃُ ابْنِ سِیرِینَ ذِکْرُ مَا أَوْصَی بِہِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَمْرَۃَ بَنِیہِ وَبَنِی أَہْلِہِ أَنْ یَتَّقُوا اللَّہَ وَیُصْلِحُوا ذَاتَ بَیْنِہِمْ وَأَنْ یُطِیعُوا اللَّہَ وَرَسُولَہُ إِنْ کَانُوا مُؤْمِنِینَ وَأَوْصَاہُمْ بِمَاأَوْصَی بِہِ إِبْرَاہِیمُ بَنِیہِ وَیَعْقُوبَ { یَا بَنِیَّ إِنَّ اللَّہَ اصْطَفَی لَکُمُ الدِّینَ فَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} وَأَوْصَاہُمْ أَنْ لاَ یَدَعُوا أَنْ یَکُونُوا إِخْوَانَ الأَنْصَارِ وَمَوَالِیہِمْ فَإِنَّ الْعَفَافَ وَالصِّدْقَ أَتْقَی وَأَکْرَمَ مِنَ الزِّنَا وَالْکَذِبَ وَأَوْصَاہُمْ فِیمَا تَرَکَ إِنْ حَدَثَ بِی حَدَثٌ قَبْلَ أَنْ أُغَیِّرَ وَصِیَّتِی۔ [حسن]
(١٢٦٨٤) محمد بن ابی عمرہ نے اپنی اولاد اور اپنے اہل کی اولاد کو وصیت کی کہ وہ اللہ سے ڈریں اور اپنی اصلاح کریں اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کریں۔ اگر وہ مومن ہیں اور ان کو وہ وصیت کی جو ابراہیم نے یعقوب کو کی تھی اے میرے بیٹے ! اللہ نے تمہارے لیے دین کو چن لیا ہے، پس تم اسلام کی حالت میں فوت ہونا اور ان کو وصیت کی کہ وہ نہ چھوڑ دیں کہ انصار کے بھائی ہوں اور ان کے غلام ہوں، بیشک پاکدامنی اور سچائی زیادہ عزت والی ہے زنا اور جھوٹ سے اور ان کو وصیت کی جو چھوڑا اس بارے میں اور اگر کوئی چیز میری موت سے پہلے رونما ہوئی تو میں وصیت بدل لوں گا۔