(۱۲۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ : فِی قِصَّۃِ أُحُدٍ وَمَا أَصَابَ النَّبِیَّ -ﷺ -فِی وَجْہِہِ قَالَ : وَسَعَی عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ إِلَی الْمِہْرَاسِ ، فَأَتَی بِمَائٍ فِی مِجَنَّۃٍ ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -أَنْ یَشْرَبَ مِنْہُ ، فَوَجَدَ لَہُ رِیحًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((ہَذَا مَائٌ آجِنٌ))۔ فَتَمَضْمَضَ مِنْہُ وَغَسَلَتْ فَاطِمَۃُ عَنْ أَبِیہَا الدَّمَ۔ [ضعیف]
(١٢٧٢) سیدنا عروہ احد کے قصہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے میں تکلیف پہنچی تھی ۔ انھوں نے کہا : علی (رض) مہراس (کنویں) کی طرف گئے اور ایک برتن میں پانی لایا گیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پانی پینے کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدبو محسوس کی اور فرمایا : ” یہ بدبو دار پانی ہے۔ “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کلی کی اور فاطمہ (رض) نے اپنے والد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خون کو دھویا۔